جاپانی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں ٗپاکستان جاپان بزنس فورم کا میگزین جاری

 
0
367

ٹوکیو فروری 17(ٹی این ایس)پاکستان جاپان بزنس فورم نے اپنی کارکردگری پر مبنی سالانہ میگزین جاری کردیا۔میگزین میں بتایا گیا ہے کہ جاپانی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں ، کراچی میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے بعد جاپانی کمپنیوں کابڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔کونسل جنرل آف جاپان توشیکازو اسمورا کے حوالے سے بتایا گیا کہ جاپان کے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ سے ہی اچھے تعلقات رہے ہیں اور ان کے ملک نے ہمیشہ ہی پاکستان کی معیشت کیساتھ تعاون کیا ہے اور دونوں ایشیائی جمہوریتوں کے مابین تجارتی تعلقات کی بہتری کیلئے کام کیا ہے ۔