ریسکیو 1122 نے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت 205134 کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال میں منتقل کیا‘ڈاکٹر رضوان نصیر 

 
0
337

لاہور ،فروری18(ٹی این ایس): ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے ضلعی آفیسران کے اجلاس میں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ایک سال مکمل ہونے پر سروس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ہیڈ آف آپریشنز ایازاسلم نے ڈی جی ریسکیو کو آگاہ کیا کہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صحت سے ریسکیو 1122 کو 512 ایمبولینس کی فراہمی کے بعد ریسکیو 1122 نے فروری 2017 سے اب تک 205134 مریضوں کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید ہسپتالوں میں منتقل کیا ۔ پیشنٹ ٹرانسفر سروس عوام الناس کوریسکیو1122کے مربوط نظام اور ہسپتالوں میں ریسکیو 1122 کے قائم کردہ ڈیسک کے ذریعہ/7 24 دستیاب ہے۔ ضلعی افسران کی اس میٹنگ کا انعقاد پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ہیڈ کواٹرز میں ہو ا جس میں ریسکیو 1122 کی سینئر مینجمنٹ بشمول رجسٹرار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ڈاکٹر فرحان خالد،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اعجاز احمد ورک ،ڈپٹی ڈائر یکٹر آپریشن ایاز اسلم ،ڈپٹی ڈائر یکٹر عرفان نصیر ، ہیڈ آف لا اینڈ ایڈمنسٹریشن علی حسن ، پنجاب بھر کے تمام ضلعی افسران کے علاوہ دیگر سینئر افسران بھی شامل تھے۔ڈی جی ریسکیو 1122کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع سے باہر سب سے زیادہ 10367 مریض شیخوپورہ سے لاہور کی بہتر سہولیات کے لیے منتقل کیے گئے۔ اس کے علاوہ اندرون شہر ملتان میں سب سے زیادہ 9757 لوگوں کو بہتر سہولیات کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ لاہورمیں 37461مریضوں کو دوسرے چھوٹے شہروں کے ہسپتالوں سے منتقل کیا گیا۔ مجموعی طور پر205134مریضوں کو ایک شہر کے ہسپتال میں بہتر طبعی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے بڑے شہروں کے جدید ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جو تمام مریضوں کا 84% بنتا ہے۔ عام طور پر اس بات کامشاہدہ کیا گیاکہ 30 فیصد مریضوں کو غیر ضروری طور پر منتقل کیا گیا جنکہ شفٹ کیے جانے والے ہسپتالوں میں سپیلٹ ڈا کٹر م دستیاب تھے،مزید برآں اجلاس میں ضلعی افسران نے یہ تجویز پیش کی کہ ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال میں مریض کو میڈیکل آفیسر کی کوآرڈی نیشن سے منتقل کیا جانا چاہیے تاکہ لوگوں کو صحت کی بہتر ین سروس فراہم کی جا سکیں۔ڈی جی ریسکیو نے تمام ضلعی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور اس کوکامیاب بنایا۔ڈی جی ریسکیو نے ہدایت کی پی ٹی ایس سروس کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے تاکہ ریسکیو1122 عوام الناس کو بلا امتیاز ایمرجنسی سروسز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے انہوں نے ٹرانسپورٹ مینٹنس انسپکٹر کی خدمات کو بھی سراہا جن کی شبانہ روز کی محنت کی وجہ سے گاڑیوں کے مسائل بر وقت حل ہوئے۔