ملک وقوم کی ترقی تعلیم کے فروغ میں ہے‘ماہر تعلیم رانا محمد صدیق

 
0
294

کامونکے فروری 18(ٹی این ایس)ملک وقوم کی ترقی تعلیم کے فروغ میں ہے تعلیم انسان کے اندر شعور پیدا کرکے اسے معاشرے کا اہم فرد بناتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم رانا محمد صدیق ،سماجی سیاسی رہنما چوہدری میاں محمد ذیشان حسن اور سابق کونسلر رانا محمد امجد خاں نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ جب انسان اپنے اندر ڈوبتا ہے تب ہی زندگی کی حقیقت سے آشنا ہوتا ہے انسان کی زندگی دو حصوں پر مشتمل ہوتی ہے۔عام طور پر انسان اپنی شعوری زندگی میں یہ نہیں سوچتا کہ وہ کس لیے پیدا ہوا ہے زیادہ تر کی یہی سوچ ہوتی ہے کہ ڈاکٹر یا انجینئر بن جائیں انسان کبھی اپنے اندرکا آرٹسٹ نہیں دیکھتایہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ بہتر ین ٹیچر ہو جو ٹیلنٹ خدا کی ذات نے انسان کو دیا ہو اسی کا استعمال درست طریقے سے کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ترقی پزیر ملک ہے اور معاشی مسائل سے دوچار ہے یہ بدقسمتی ہے کہ ہمارے ملک میں تعلیم پر کل بجٹ کا 3فیصد سے بھی کم استعمال ہوتا ہے لیکن پرائیویٹ سیکٹر کے تعلیم کے میدان میں آنے سے معیار تعلیم بہتر ہوا ہے پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ ریسرچ کلچر کو پروموٹ کیا جا سکے۔