وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا آ بائی حلقہ انتخاب ایک معیاری سکول سسٹم سے محروم

 
0
769

ہٹیاں بالا فروری 18(ٹی این ایس) ہٹیاں بالا وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا آ بائی حلقہ انتخاب ایک معیاری سکول سسٹم سے محروم ہے ضلع کے اندر کوئی ایسا ادارہ نہیں جو بچوں کی تعلیم وتربیت کا بندوبست کرسکے ہٹیاں بالا سے تقریبا ایک سوسے زائد طلباء وطالبات آرمی پبلک سکول گڑھی دوپٹہ میں جاکر تعلیم حاصل کررہے ہیں جس سے انہیں سفری و موسمی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہٹیاں بالا کی سیاسی سماجی وکلاء تاجر برادری صحافی برادری نے ہٹیاں بالا میں آرمی پبلک سکول کے کیمپس کے قیام کا مطالبہ کردیا عوام علاقہ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان،جی اوسی مری،سے مطالبہ کیا ہے کہ ہٹیاں بالا فوری طور پر آرمی پبلک سکول کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ ہٹیاں بالا کے لوگوں کے نونہالان چمن بھی معیاری تعلیم سے آراستہ ہوسکیں ہٹیاں بالا کی عوام اور بچے پاک فوج سے والہانہ عقیدتو محبت رکھتے ہیں ملک کی دفاع سلامتی کے لیئے ہٹیاں بالا کے نوجوانوں نے افواج پاکستان میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور اس وقت ہٹیاں بالا کی عوام بزدل دشمن کے سامنے سینہ سپر ہے آنے والی نسل کو بہترین قوم بنانے کے لیئے ضروری ہے کہ آرمی پبلک سکول کا قیام عمل میں لایا جائے ۔