حوثیوں کے لیے ایرانی میزائل سے متعلق مذمتی قراردادسلامتی کونسل میں پیش

 
0
589

نیویارک فروری 18(ٹی این ایس) برطانیہ ، امریکا اور فرانس کی جانب سے عالمی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا گیا ہے۔ قرارداد میں یمن میں حوثی جماعت کو بیلسٹک میزائلوں کے پہنچنے کا سلسلہ روکنے اور خلاف ورزیوں کے حوالے سے اقدام کی پاسداری میں ایران کی ناکامی پر اْس کی مذمت کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایاکہ یہ قرارداد یمن میں بیلسٹک میزائلوں کے استعمال سے تعلق رکھنے والی کسی بھی سرگرمی کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں کی اجازت دے گی۔قرارداد کی منظوری کے لیے 26 فروری تک کی مدت مقرر کی گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کئی ماہ سے اقوام متحدہ میں ایران کے احتساب کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔