عمران خان اچھا کام بھی برے طریقے سے شروع کرتے ہیں،طلال چوہدری

 
0
302

لاہور ،فروری 19(ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء طلال چوہدری نے عمران خان کوشادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان اچھا کام بھی برے طریقے سے شروع کرتے ہیں، سنت نبویﷺ پوری کرنااچھا کام ہے لیکن جب خبرسامنے آئی تو اسی وقت سچ بول دیناچاہیے تھا،عمران خان کی قسمت میں وزیراعظم کی نہیں شادی کی ہی شیروانی پہننا لکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بری عادت ہے کہ اچھا کام بھی برے طریقے سے شروع کرتے ہیں۔

اچھا کام تھا سنت نبویﷺ پوری کی تھی۔جب خبرسامنے آئی توانہیں اسی وقت سچ بول دیناچاہیے تھا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے تیسری شادی کی ۔عمران خان کی قسمت میں وزیراعظم کی شیروانی پہننا نہیں لکھا۔کسی کی قسمت میں تین باروزارت عظمیٰ کی شیروانی پہننااور کسی کی قسمت میں تیسری شادی کی شیروانی پہننالکھا ہے۔نوازشریف تواب چوتھی باروزارت عظمی کی شیروانی پہنے گے عمران خان بھی چوتھی شادی کی شیروانی کی تیاری کرلیں۔انہوں نے کہاکہ دعاہے کہ ان کی یہ شادی کامیاب ہو انہوں نے کسی کاگھرتوڑ کرشادی ہے۔