طلال چودھری اور دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت آج گی

 
0
370

اسلام آباد ،فروری 19(ٹی این ایس):طلال چودھری اور دانیال عزیز کے خلاف سپریم کورٹ کے میں توہین عدالت کیسز کی سماعت آج پھر ہوگی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری گزشتہ منگل کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے روبرو پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کی وکیل عاصمہ جہانگیر دنیا میں نہیں رہیں ، عدالت نے انہیں آج تک وکیل کرنے کی مہلت دی تھی۔

جڑانوالہ جلسے میں ججز سے متعلق تقریر پرطلال چودھری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، دانیال عزیز کو بھی وکیل کرنے کےلیے آج تک کی مہلت دی گئی تھی، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کررکھاہے۔