نواز شریف کے لئے جیل بھی جانے کو تیار ہوں،مریم نواز

 
0
309

شیخوپورہ ،فروری 19(ٹی این ایس):مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لئے جیل جانے کوبھی تیار ہوں ۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے گزشتہ روز ہونے والے جلسے میں معروف اینکر منصور علی خان نے انٹرویو لیا۔انٹرویو میں جب اینکر نے مریم نواز سے سوال کیا کہ عدلیہ سے آپ کے خلاف فیصلے آ رہے ہیں تو کیا آپ کی ناراضگی صرف عدلیہ سے ہے یا آپ کسی اور ادارے سے بھی ناراض ہیں جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں جو باتیں نہیں کہنا چا رہی وہ کہنے پر مجھے مجبور نہ کریں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوامی عدالت جو فیصلے کر رہی ہے وہ بلکل ٹھیک کر رہی ہے۔جب اینکر نے مریم نواز سے سوال کیا کہ آپ کے ہاتھ میں جو کنگن ہیں اگر ان کی جگہ ہتھ کڑیاں لگ گئیں تو کیا آپ جیل جانے کے لئے تیار ہیں۔تو مریم نواز نے جواب دیا کہ ہم صرف اللہ سے ڈرتے ہیں اور یہ جیل اور ہتھ کڑیاں ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں ۔ میرے نزدیک اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کے لئے جیل بھی جانا پڑا تو جاؤں گی۔میں گھبرانے والی نہیں ہوں کسی بھی قربانی کے لئے تیار ہوں۔اگر نواز شریف کو دو تہائی اکثریت دینی ہے تو یہ بھی کر گزریں گے۔اور اس کے لئے جو بھی سزا برداشت کرنی پڑی میں خوشی سے کروں گی۔