اسرائیلی وزیر اعظم پر کرپشن کے تازہ الزامات،ملوث افرادگرفتار

 
0
329

تل ابیب،فروری 19(ٹی این ایس):اسرائیلی پولیس نے ایک کمیونیکیشن کمپنی سے منسلک متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بد عنوانی کے اس نئے کیس کا تعلق بھی امکانا وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ہے۔ میڈیا پر نشر کردہ رپورٹوں کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ بیزک نامی اس گروپ کو رعائتیں دی گئی تھیں اور اس کے بدلے میں کمپنی سے منسلک خبروں کے ادارے پر نیتن یاہو کے بارے میں مثبت خبریں چلائی گئیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف کرپشن کے مختلف کیسز کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ وہ تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں