سعودی عرب کے شہر نجران میں صحابی رسول سے متعلق کندہ نقش دریافت

 
0
330

مذکورہ صحابی نجران کے اْس وفد میں شامل تھے جس نے 10 ہجری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی،رپورٹ
نجران،فروری 19(ٹی این ایس):سعودی عرب کے صوبے نجران میں ایک اسلامی نقش دریافت ہوا ہے جس کا تعلق جلیل القدر صحابیِ رسول حضرت یزید بن المحجل (اصلی نام ، معاویہ بن حزن) رضی اللہ عنہ سے ہے۔ مذکورہ صحابی نجران کے اْس وفد میں شامل تھے جس نے 10 ہجری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی۔ سامنے آنے والے نقش میں چٹان پر یہ تحریر کندہ ہے ’’اللہ تعالی معاویہ بن حزن بن المحجل کو اپنی رحمتوں سے نوازے آمین‘‘۔میڈیارپورٹس کے مطابق جزیرہ عرب کی تاریخ ، آثار اور ادب پر خصوصی توجہ دینے والے محقق سعد التویجری نے حال ہی میں اس نقش کو پوسٹ کیا ہے۔ یہ امر سے معلوم ہوتا ہے کہ عربی رسم الخط اْس زمانے میں نجران تک پہنچ گیا تھا جو اہل یمن کے طرز تحریر سے متاثر تھا۔ محققین کے مطابق بنو حارث بن کعب کے قبیلے میں چٹانوں پر تحریر کا مقصد یادوں کے حوالے سے علامات وضع کرنا ہوتا تھا۔ یہ نقوش اکثر حج یا تجارت کے قدیم قافلوں کے راستوں میں پائے جاتے تھے۔