حوثی ملیشیا کو ایرانی میزائل کی ترسیل، سکیورٹی کونسل مذمت کرے، مغربی اقوام

0
214

واشنگٹن،فروری 19(ٹی این ایس):امریکا، برطانیہ اور فرانس نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کے حوثی ملیشیا کو ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل کی فراہمی کی مذمت کرے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں ان ممالک نے ایک مسودہ قرارداد مرتب کیا ہے اور یہ اگلے دنوں میں سکیورٹی کونسل میں جمع کرائی جائے گی۔ امکان ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے یمن پر عائد پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کے موقع پر سلامتی کونسل کے اراکین اس قرارداد کے مطالبے پر بھی غور کریں گے۔ مسودہ قرارداد برطانیہ نے تیار کیا ہے جبکہ اسے امریکا اور فرانس کی تائید حاصل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here