گزشتہ سال اغوا کئے جانیوالے 9 شہریوں کی لاشیں افغانستان کے شمالی صوبے ننگر ہار سے بر آمد

 
0
347

کابل ، فروری 2 (ٹی این ایس): افغانستان میں دہشت گردوں کی جانب سے گزشتہ سال اغوا کئے جانیوالے 9 شہریوں کی لاشیں افغانستان کے شمالی صوبے ننگر ہار سے بر آمد کرلی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کی جانب سے گزشتہ سال اغوا کئے جانیوالے 9 شہریوں کی لاشیں افغانستان کے شمالی صوبے ننگر ہار سے بر آمد کرلی گئی ہیں۔

ننگر ہار کے ضلعی گورنر نے کہا ہے کہ بر آمد کی گئی لاشوں میں 3 قبائلی رہنماء بھی شامل ہیں جنہیں گزشتہ دنوں ایک ہی قبر میں دفن کیا گیا تھا۔ضلع کوٹ کے سید رحمن مہمند نے کہا کہ آچن ضلع کے قریب مقامی لوگوں نے لاشوں کو تلاش کیا۔سید رحمن مہمند نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش ان افراد کے اغوا کے پیچھے ملوث ہے تاہم داعش کی جانب سے ان ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کرنے کے حوالے سے کوئی بیان اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔