سہیل خان، عثمان شنواری کا لاہور قلندرز کو ایونٹ جتوانے کے عزم کا اظہار

 
0
679

دبئی، فروری 20 (ٹی این ایس): لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر سہیل خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ایک مرتبہ پھر عمدہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتواؤنگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر سہیل خان نے کہا کہ میں گزشتہ سال ایونٹ میں بہترین باؤلر رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال پھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایونٹ جتوانے کی کوشش کروں گا۔

سہیل خان نے ٹیم کی مینجمنٹ کو سراہتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کھلاڑیوں پر کارکردگی دکھانے کیلئے کوئی دباؤ نہیں اور ٹیم میں اچھے ماحول کی بدولت ہم بہترین نتائج دے سکیں گے۔ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر اور انڈر 19 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنیوالے شاہین آفریدی نے بھی یکساں جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے درمیان دوستی سے ڈریسنگ روم میں بہت مزہ آ رہا ہے۔