بھارت میں چڑیل ہونے کا الزام لگا کرماں بیٹی کو برہنہ گھمایا گیا

 
0
369

رانچی فروری 20(ٹی این ایس)بھارت کی شمالی ریاست جھارکنڈ میں 11 افراد کو دو خواتین پر چڑیل ہونے کا الزام لگانے کے بعد انھیں ہراساں کرنے کے مبینہ جرم میں گرفتار کر لیا گیا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق خاتون کی بیٹی نے بتایاکہ 65 سالہ میری والدہ مجھے طور پر برہنہ کر کے گلیوں میں چلایا گیا، اور زبردستی انسانی پیشاب پلایا گیا۔خاتون کی بیٹی نے ان دونوں پر گاؤں میں بیماری پھیلانے کا الزام تھا۔بھارت میں خواتین پر چڑیل ہونے کے الزامات اکثر لگائے جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ضعیف الا عتقادی ان حملوں کی وجہ ہوتی ہے مگر کئی مرتبہ خاص کر بیواؤں کے معاملے میں انھیں زمین یا دولت کے لیے بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے انھوں نے گاؤں میں ایک آگاہی مہم کی ضروررت ہے۔