سرگودھا‘ جوھرآباد کی رحمان کالونی میں نماز پڑھ کر آنیوالے تین نوجوان نمازی فائرنگ کا نشانہ بن گئے

 
0
593

زخمیوں میں توقیر ناصر کو حالت تشویش کے باعث لاہور جناح ہسپتال ریفر کر دیا گیا
سرگودھا فروری 20 (ٹی این ایس) جوھرآباد کی رحمان کالونی میں نماز پڑھ کر آنیوالے تین نوجوان نمازی فائرنگ کا نشانہ بن گئے جن کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ زخمیوں میں توقیر ناصر کو حالت تشویش کے باعث لاہور جناح ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایک زخمی کی ٹانگ متاثر ہوئی ہے۔ تھانہ جوہر آبادپولیس نے واقعہ کی تفتیش کرتے ہوئے جہانزیب سنبلی نامی شخص کو بوتالہ سے گرفتار کر لیا۔جس پر سعید کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے کاروئی شروع کر دی گئی۔