کراچی فروری 20(ٹی این ایس)رواں سیزن کپاس کی پیداوار میں ساڑھے 7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،کاٹن جنرز فورم کے مطابق رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار ایک کروڑ14 لاکھ بیلز رہی جبکہ ملک میں اس وقت 87 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں،ان میں سے 74جننگ فیکٹریاں پنجاب میں ہیں،گزشتہ سیزن اسی عرصے کے دوران کپاس کی پیداوار ایک کروڑ6 لاکھ بیلز ریکارڈ ہوئی تھی،اس عرصے میں ٹیکسٹائل ملز مالکان نے ایک کروڑ2 لاکھ کاٹن بیلز کے سودے کیے جبکہ برآمد کنندگان نے 2 لاکھ بیلز خریدیں،کپاس کی بہتر پیداوار کی گزشتہ سیزن میں وجہ بنیادی طور پر کپا س کی اگیتی کاشت پر دفعہ 144کا نفاذ رہا،امسال بھی حکومت پنجاب نے دفعہ144کا یکم اپریل سے قبل کاشت پر نفاذ کیا ہے اور اس کے علاوہ حکومت کی جعلی پیسٹی سائیڈکے خلاف جاری مہم جاری ہے جس کی وجہ سے جعلی زرعی دواں کی فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور کاشتکاروں کو کیڑوں کے خلاف موثر ادویات کی دستیابی ہو رہی ہے ۔