عاصمہ جہانگیر کی نمازہ جنازہ پڑھانے والے فاروق حیدر مودودی، عاصمہ جہانگیر کی بہنوں اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج

 
0
433

لاہور، فروری 21 (ٹی این ایس): معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نمازہ جنازہ پڑھانے والے فاروق حیدر مودودی، عاصمہ جہانگیر کی بہنوں اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ گلبرگ پولیس اسٹیشن میں سیکشن 295 اے کے تحت درج کروایا گیا۔ مقدمہ ایک ایڈووکیٹ نے درج کروایا جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ میں مرد اور خواتین شامل تھیں ، مردوں اور خواتین نے ایک ساتھ عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ ادا کر کے اسلامی اقدار کی توہین کی ہے۔