پاکستان میں انسدادِ دہشت گردی کے نئے قانون بارے علم نہیں ہے،امریکہ

 
0
318

واشنگٹن فروری 21(ٹی این ایس)امریکہ نے کہاہے کہ پاکستان میں انسدادِ دہشت گردی کے نئے قانون بارے علم نہیں ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کے محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ سے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں پوچھا گیا کہ پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے نئے قانون سے متعلق کیا رائے ہے؟ جس پر انہوں نے واضح کیا کہ انہیں مذکورہ قانون کے بارے میں معلومات نہیں ہے۔خیال رہے کہ صدر ممنون حسین کی جانب سے انسدادِ دہشت کردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کرتے ہوئے آرڈیننس جاری کردیا گیا جس کے مطابق اب اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل (یو این ایس سی) کی فہرست میں شامل کالعدم تنظیموں، دہشت گردوں اور مطلوب افراد کے خلاف پاکستان میں بھی کارروائی کی جاسکے گی۔