عفرین میں ترک فوجی کارروائی کے آغاز سے اب تک 94 شہری ہلاک ہوچکے ہیں،شامی رصد گاہ 

 
0
318

لندن فروری 21(ٹی این ایس)برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہاہے کہ عفرین میں ترک فوج کی کارروائی کے آغاز کے بعد سے 94 شہری ہلاک ہوچکے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رصدگاہ نے ایک بیان میں کہاکہ ترک فوج نے عفرین میں گذشتہ ماہ کرد جنگجوؤں کے خلاف فضائی حملوں اور سرحد پار سے گولہ باری کے بعد زمینی کارروائی شروع کی اوراب تک عفرین میں ترک فوج کی کارروائی کے آغاز کے بعد سے 94 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔