وفاقی کابینہ نے درآمد شدہ گاڑیوں کی پرانی سکیم کو بحال کردیا

 
0
266

اسلام آباد فروری 21(ٹی این ایس) وفاقی کابینہ نے درآمد شدہ گاڑیوں کی پرانی اسکیم کو بحال کردیا،، ایف بی آر کو کراچی پورٹ پر روکی گئی 10 ہزار گاڑیاں چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے درآمد شدہ گاڑیوں سے متعلق پرانی پالیسی کو بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے. کابینہ نے اکتوبر دوہزار سترہ میں جاری کیا گیا ایس آر او معطل کردیا ہے اور درآمدی گاڑیوں کی ڈیوٹیز اور ٹیکسز پاکستان میں ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو گفٹ اسکیم کے تحت گاڑیاں بھیجنے کی پالیسی بحال کردی گئی ہے،اوور سیزز پاکستانی ٹرانسفر اسکیم کے تحت بھی گاڑیاں پاکستان بھیج سکیں گے،، گاڑیوں پر کسٹمز اور ڈیوٹیز پاکستان میں ہی ادا کرنا ہوں گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی پہلے ہی اس فیصلے کی منظوری دے چکی ہے جس کی وفاقی کابینہ نے توثیق کی،ایف بی آر کو کراچی پورٹ پر روکی گئیں دس ہزار گاڑیاں چھوڑنے کا حکم بھی جاری دیاگیا ہے. فیصلے سے درآمدی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،دوسری جانب گزشتہ چار ماہ سے معطل کاروباری سرگرمیاں بھی بحال ہوچکی ہیں۔