شیخ رشید نے ایل این جی کیس کی دستاویزات نیب کے حوالے کردیں

 
0
366

اسلام آباد فروری 21(ٹی این ایس)پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایل این جی کیس کے حوالے سے دستاویزات چیئرمین نیب کے حوالے کردیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا مناظرے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے آج (بدھ کو ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ملاقات کی اور ایل این جی کیس کے حوالے سے دستاویزات فراہم کیں۔ نیب ہیڈ کوارٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں شاہد خاقان عباسی کی نا اہلی کیلئے درخواست دی تھی تاہم سپریم کورٹ نے کہاکہ کیس کو نیب لے کر جائیں۔ نیب چیئرمین سے آدھاگھنٹہ ملاقات ہوئی جس کے دوران نیب کو وزیر اعظم کی کرپشن کا بتایا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مناظرے کا چیلنج قبول کرتا ہوں، کسی بھی جگہ پر وزیر اعظم کے ساتھ مناظرے کیلئے تیار ہوں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اداروں کےخلاف غلط زبان استعمال کی جارہی ہے، ان کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔