شاہ سلمان کی امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین کی ملاقات،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال 

 
0
309

الریاض فروری21(ٹی این ایس)امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چئیرمین ایڈ رائس نے سعودی دارالحکومت الریاض کے الیمامہ محل میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں امریکا میں متعیّن سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان ، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود ، وزیر مملکت برائے امور خارجہ نزار بن عبید مدنی ، امریکی کانگریس کے رکن پال کْک اور سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور کرسٹوفر ہینسل سمیت متعدد اہلکار بھی موجود تھے۔