پہلے ہی کہہ دیا تھا نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ 31 مارچ سے پہلے ہوجائیگا ،فیصلہ پاناما کیس سے بھی بڑا ہے، شیخ رشید

 
0
540

اسلام آباد، فروری 22(ٹی این ایس):عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ آج نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی ٗپہلے ہی کہہ دیا تھا نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ 31 مارچ سے پہلے ہوجائیگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ 31 مارچ سے پہلے ہوجائے گا، عدالتی فیصلے سے لودھراں کا الیکشن بھی کالعدم ہوگیا ہے۔انتخابات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ یہ وقت پر نہیں ہوں گے اپنے مقررہ وقت سے آگے پیچھے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اس معاشرے سے واقف ہیں تاہم اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بھٹو بننے جارہے ہیں تو انہیں مبارک ہو۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو چالاکیاں شہباز شریف کرتے ہیں وہ نواز نہیں کرتے ٗوہ مشرف کو دھوکہ دینے میں بھی کامیاب رہے تھے۔