ایک بار پھر گو نواز گو ہو گیا ہے ، لودھراں الیکشن بھی غیر قانونی ہو گیا: بابر اعوان 

 
0
362

اسلام آباد، فروری 21 (ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ ایک پھر گو نواز گو ہوگیا ہے ۔سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر گو نواز گو ہو گیا ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ دو ہفتے تک مقدمہ لڑا اور وزارت عظمیٰ کیلئے نااہل نواز شریف نواز لیگ کیلئے بھی نااہل ٹھہرا۔سابق وزیر قانون نے کہا کہ لودھراں الیکشن بھی غیر قانونی ہو گیا کیونکہ اقبال شاہ کا ٹکٹ بھی نواز شریف نے جاری کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پھر طے ہو گیا ہے کہ آئین سپریم ہے اور دیانت دار قیادت عوام کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چور گیا ٗاب ڈاکو بھی جائے گا۔