مصر کی عدالت نے منشیات کے الزام میں گرفتار 6 پاکستانیوں کو رہا کر دیا

 
0
370

قاہرہ، فروری 21 (ٹی این ایس):مصر کی عدالت نے منشیات کے الزام میں گرفتار 6 پاکستانیوں کو رہا کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مصری پولیس نے گزشتہ سال 12 دسمبر کو 6 پاکستانیوں کو منشیات کے الزام میں بحیرہ احمر کے علاقہ میں بحری جہاز ’’سی ہارس ٹو‘‘ سے گرفتار اور انہیں مقامی عدالت میں پیش کیا تھا ان کی رہائی پاکستانی سفیر اور سفارتخانہ کی کوششوں کے نتیجہ میں عمل میں لائی گئی ٗقاہرہ میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام اور عملہ کے زیر حراست ارکان کے اہلخانہ کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہا۔ پاکستانی سفارتخانہ کی کوششوں کے نتیجہ میں عدالت نے بحری جہاز ’’سی ہارس ٹو‘‘ کے تمام عملے کو رہا کرنے کا حکم دیا ٗ رہائی پانے والے عملے نے مسلسل کوششوں پر پاکستانی سفیر اور سفارتخانہ کا شکریہ ادا کیا ٗ ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہائی پانے والے پاکستانی بدھ کی سہ پہر قاہرہ ایئر پورٹ سے کراچی کیلئے روانہ ہوئے۔ رہائی پانے والے پاکستانیوں میں محمد سفیان، نعیم طاہر، جنید احمد، شوکت علی، عبدالقیوم اور عبدالحمید شامل ہیں۔