یمنی قبائل اور حوثیوں کے درمیان مسلح تصادم،چھ جنگجوہلاک،22زخمی

 
0
303

یمن فرور ی 22(ٹی این ایس) یمن کی وسطی البیضاء گونری میں رداع شہر میں مقامی قبائل اور ایران نواز حوثی جنگجوؤں کے درمیان ہونے والے تصادم میں چھ جنگجو ہلاک جبکہ 22زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رداع شہر میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حوثی شرپسندوں نے آل غلیس قبیلے کے شہریوں کی اراضی ہتھیانے کی کوشش کی۔ اس پر قبائل بندوقیں لیینکل آئے اور حوثیوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی۔قبائلی ذرائع کے مطابق رداع میں الخانق کے مقام پر حوثیوں اور قبائلی کارکنوں کے درمیان خون ریز جھڑپیں ہوئی ہیں۔ حوثی جنگجوؤں کی قیادت ایک مقامی فیلڈ کمانڈر خلیل الریامی المعروف ابو نصر کررہا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حوثیوں اور قبائلیوں کیدرمیان ہونے والی لڑائی میں چھ افرادہلاک جبکہ 22 زخمی ہوئے ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔ لڑائی کے دوران آل غلیس قبیلے کے تین افراد زخمی ہوئے۔