ایمان علی نے فلم اسکرپٹ مکمل کرلیا

 
0
1211

کراچی فروری 23(ٹی این ایس)داکارہ ایمان علی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم لکھنا بھی شروع کردیا ہے اور اب ان کی فلم کااسکرپٹ مکمل ہو گیا ہے۔معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی گزشتہ ایک برس سے فلم کا سکرپٹ لکھ رہی تھیں جو اب مکمل ہوچکا ہے۔ ایمان علی کا کہنا ہے کہ خواتین کا فلمسازی کے لئے میدان عمل میں آنا خوش آئند ہے، اس سے بیرون ممالک میں پاکستان کا ایک اچھا امیج اجاگر ہوگا۔ شرمین عبید چنائے کے بعد شوبز انڈسٹری کی خواتین میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ ثنا کے پروڈکشن ہاو?س کے تحت فلمیں ہی نہیں دستاویزی فلمیں بھی تیار کی جائیں گی جس میں معاشرتی مسائل کواجاگر کیا جائیگا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ موضوعاتی فلمیں بنا کر دنیا بھر میں اپنے مسائل سکرین کے ذریعے پیش کریں۔