گلوکارہ عابدہ پروین کا طویل عرصے بعد دبئی میں لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ 

 
0
618

لاہور فروری 23(ٹی این ایس) صوفیانہ کلام میں مہارت رکھنے والی گلوکارہ عابدہ پروین نے طویل عرصے بعد دبئی میں لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں شروع ہونے والے پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں گلوکارہ عابدہ پروین نے صوفیانہ کلام پیش کر کے سما باندھ دیا ۔ طویل عرصے کے بعد انہوں نے کسی جگہ پر لائیو پرفارم کیا جبکہ گلوکار شہزاد رائے اور علی ظفر نے بھی اپنی خوبصورت گائیکی کا مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر ڈھول پلےئر ارشمہ خان نے بھی ڈھول بجا کر اسٹیڈیم میں موجود شائقین سے زبردست داد حاصل کی۔افتتاحی تقریب کی میزبانی کے فرائض اداکارہ و ماڈل حریم فاروق اور بلال اشرف نے انجام دئیے ۔