بالی وڈ کی سپر سٹار اداکارہ سری دیوی دبئی میں انتقال کر گئی

 
0
468

بالی وڈ کی سپر سٹار اداکارہ سری دیوی سنیچر کی رات دبئی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ان کے خاندان کے مطابق اداکارہ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود تھیں۔سری دیوی 13 اگست سنہ 1963 میں تمل ناڈو میں پیدا ہوئیں اور سنہ 1978 میں اپنے فلمی کریئر کا آغاز فلم ’سولہواں ساون‘ سے کیا۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ‘مام’ ان کی 300 ویں فلم تھی۔