پاکستانیوں نے ماہِ گذشتہ میں 8 ارب 80 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کئے

 
0
270

لاہور، فروری 26 (ٹی این ایس): پاکستانیوں نے جنوری 2018 میں 8 ارب 80 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کئے جو گزشتہ ماہ کے 7 ارب 90 کروڑ روپے کے مقابلے میں 11 فیصد زائد ہے۔اعداوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے 7 ماہ میں پاکستانیوں نے 48 ارب 71 کروڑ روپے مالیت کے 4 لاکھ سے زائد موبائل فون درآمد کیے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 41 ارب 80 کروڑ روپے سے 16 فیصد زائد ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2018 میں 8 ارب 80 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے جو گزشتہ ماہ کے 7 ارب 90 کروڑ روپے کے مقابلے میں 11 فیصد زائد ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے 7 ماہ میں موبائل فون کی درآمد پر 45 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ خرچ کیا ہے۔