سعودی عرب :کنگ سعود یونیورسٹی ریاض میں آتشزدگی

 
0
513

ریاض، فروری 26 (ٹی این ایس):  سعودی عرب میں کنگ سعود یونیورسٹی ریاض میں آگ لگ گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق کنگ سعود یونیورسٹی ریاض میں آگ لگ گئی جس کے بعد متعلقہ اداروں نے آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں۔ عینی شاہدین نے یہ اطلاع دیتے ہوئے عاجل کو بتایا کہ آگ امیر ترکی بن عبدالعزیز اول اور امام سعود بن عبدالعزیز بن محمد سڑکوں کے چوراہے کے قریب یونیورسٹی کیمپس کے مشرقی حصے میں لگی ہوئی ہے۔