انسانی ہمدردی کی بنیاد پر احد چیمہ سے بیوی کی ملاقات کرادی ہے ٗ نیب 

 
0
948

اسلام آباد ,فروری 26(ٹی این ایس): چیئر مین نیب نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیگم احد چیمہ کی ملاقات کی اجازت دی ۔ پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق نیب قانون کے مطابق اپنے پرائض سرانجام دے رہا ہے نیب کسی کے ساتھ زیادتی اور امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتا ۔بیان کے مطابق احدچیمہ کی ان کی بیگم سے ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی جس میں کسی قسم کی کوئی رخنہ اندازی نہیں ڈالی گئی ۔ نیب ہر شخص کی عزت نفس کا قانون کے مطابق خیال رکھتا ہے ۔ نیب نے احد چیمہ سے بیوی کی ملاقات کی تصویر جاری کر تے ہوئے کہا کہ احد چیمہ نیب کی تحویل میں ہشاش بشاش ہیں اور مذکورہ تصویر اس کی مکمل آئینہ دار ہے ۔