عمران خان نے شادی کی طرح ولیمہ بھی خاموشی سے کردیا،  تقریب میں اسد عمر، جہانگیر ترین، فواد چودھری، عاطف خان، پرویز خٹک،علی زیدی، عمران اسماعیل، عامر کیانی، فیصل جاوید، عون چودھری  سمیت 25 مہمانوں نے شرکت کی

 
0
726

اسلام آباد، فروری 26 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شادی کی طرح ولیمہ بھی خاموشی سے کردیا، مختصر دعوت ولیمہ کی تقریب گزشتہ شام بنی گالہ میں ان کی رہائشگاہ میں کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی مختصر دعوت ولیمہ کی تقریب گزشتہ روز بنی گالہ میں ان کی رہائشگاہ میں خاموشی سے کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق دعوت ولیمہ میں اسد عمر، جہانگیر ترین، فواد چودھری، عاطف خان، پرویز خٹک،علی زیدی، عمران اسماعیل، عامر کیانی، فیصل جاوید، عون چودھری  سمیت 25 مہمانوں نے شرکت کی ۔ جبکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی دعوت ولیمہ میں شریک تھیں۔ تقریب کے دوران عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کا تعارف پارٹی رہنماؤں سے کرایا۔ ذرائع کے مطابق دعوت ولیمہ میں شرکا کی مٹن کباب و قورمہ، بکر امسلم، تیتر ،بٹیر ، چاول اور سویٹ ڈش سے تواضع کی گئی۔