عفرین سے فرارہونیوالے 18افرادترک کی بمباری سے ہلاک

 
0
359

نیویارک مارچ 17(ٹی این ایس)عفرین سے فرارہونیوالے 18افرادترکی کی بمباری سے ہلاک ہوگئے جبکہ اقوام متحدہ نے کہاہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں شام میں لڑائی زدہ علاقے مشرقی غوطہ اور عفرین سے 60 ہزار افراد اپنی جان بچانے کے لیے نکلے ہیں۔مشرقی غوطہ میں حکومت افواج کی بمباری کی وجہ سے 16 ہزار افراد نکلیں ہیں۔ اس علاقے حکومتی افواج باغیوں پر بمباری کر رہی ہیں۔شام کے شمالی قصبے عفرین سے بھاگنے والے 30,000 افراد میں سے 18 افراد ترکی کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ کی زد میں آ کر مارے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اقوام متحدہ نے کہاکہ ان سات سالوں میں تقریباً پانچ لاکھ شامی ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ افراد اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ۔شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف مارچ سنہ 2011 سے شروع ہونے والی بغاوت کے نتیجے میں اب تک لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔