لاکھوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا بتائے بغیر امریکی انتخاب میں استعمال ہونے کا انکشاف

 
0
572

فیس بک کی تاریخ میں سب سے بڑی چوری اینالسس فرم نے کی ، کمپنی کا اکاؤنٹ معطل کر دیاگیا،امریکی اخبار
واشگٹن مارچ 18(ٹی این ایس)امریکی اخبارنے کہاہے کہ صدر ٹرمپ کی ڈیٹا اینالسس کمپنی نے کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا بغیر بتائے صدارتی مہم میں استعمال کیا، خبریں سامنے آنے پر فیس بک نے اینالسس کمپنی کا اکاؤنٹ معطل کر دیا۔غیرملکی خبررسا ادارے کے مطابق لاکھوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا بتائے بغیر امریکی صدارتی انتخاب میں استعمال ہونے کا انکشاف نیویارک ٹائمز اور لندن آبزرور نے اپنی رپورٹ میں کیا۔رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی اینالسس فرم کیمبرج اینالیٹکا نے پانچ کروڑ سے زائد صارفین کی ذاتی معلومات ایک ایسے سافٹ ویئر بنانے میں استعمال کیں جس کے ذریعے سے صدارتی انتخابات میں ووٹرز کا رجحان بتانے اور انتخابی نتائج سے متعلق پیش گوئیاں کی جاتی تھیں۔اینالسس فرم کی ڈیٹا چوری کو فیس بک کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیٹا چوری کہا جارہا ہے۔