وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں پہلی بار تھانوں کے تمام ایس ایچ او تبدیل

 
0
412

اسلام آباد مارچ 17(ٹی این ایس)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سلطان اعظم تیموری نے وفاقی تھانوں کے تمام ایس ایچ اوزکو تبدیل کردیاہے۔وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں ایس ایچ اوز کو ایک ہی وقت میں تبدیل کیاگیاہے۔ہفتہ کے روز ایس ایس پی اسلام آباد آفس سے جاری ہونے والے آڈرکے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ بہارہ انسپکٹر محمدارشدکو تھانہ نیلورکا ایس ایچ اولگادیاہے اسی طرح انسپکٹر حق نوازرانجھاکو اے آر یو سے ایس ایچ اوتھانہ بہارہ کہو،انسپکٹر جمشیدخان کو سیکیورٹی ڈویژن سے ایس ایچ اوتھانہ لوہی بھیر،انسپکٹر محبوب احمد ایس ایچ اوتھانہ لوہی بھیرسے ایس ایچ اوتھانہ نون جبکہ انسپکٹر محمداسلم کلیار کو ایس ایچ اوتھانہ نون سے سیف سٹی فیلڈآفس میں بھیج دیاہے۔انسپکٹر ابرارحسین کو پی ٹی ایس سے ایس ایچ اوتھانہ سہالہ جبکہ سب انسپکٹر نویداکبرجوکہ ایس ایچ اوسہالہ کے طورپر ناکام ہونے پر ان کا تبادلہ سیف سٹی فیلڈآفس میں کردیاہے۔انسپکٹر عابداکرام کو سیف سٹی فیلڈ آفس سے ایس ایچ اوتھانہ شالیمار،انسپکٹر طاہراقبال کو سیکرٹریٹ ڈویژن سے ایس ایچ اوتھانہ رمناٹرانسفرکرتے ہوئے تھانہ رمنامیں گزشتہ دوسال سے ایس ایچ او کی سیٹ پر قابض انسپکٹر ارشادابڑوکو سیف سٹی فیلڈ آفس میں بھیج دیاہے۔

انسپکٹر عاشق خان کو سپیشل برانچ سے ایس ایچ اوشمس کالونی،انسپکٹر مہرنصرت علی کو ایس ایچ اوشمس کالونی سے سیف سٹی فیلڈآفس میں بھیج دیاہے۔سب انسپکٹر حبیب الرحمان کو تھانہ کوہسارسے ایس ایچ اوتھانہ مارگلہ جبکہ تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ اومحمدیاسین بھٹہ کو سیف سٹی فیلڈآفس میں رپورٹ کرنے کاکہاگیاہے۔انسپکٹر نوازبھٹی کو اے آریوسے ایس ایچ اوتھانہ کورال جبکہ تھانہ کورال کے ایس ایچ اوانسپکٹر عبدالغفورجن کے خلاف طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ بھی درج ہواتھاکو سیف سٹی فیلڈآفس میں بھیج دیاہے۔انسپکٹر نیازحسین جعفری کو تھانہ کراچی کمپنی سے ایس ایچ اوتھانہ شہزادٹاؤن ،انسپکٹر فیاض رانجھاکو ایس ایچ اوتھانہ شہزادٹاؤن سے ایس ایچ اوتھانہ آئی نائن لگادیاہے۔انسپکٹر خالدمحموداعوان کو ایس ایچ اوتھانہ آئی نائن سے ایس ایچ اوتھانہ کوہسار جبکہ ایس ایچ او تھانہ کوہسار انسپکٹر محمدالیاس کو سیف سٹی فیلڈ آفس بھیج دیاگیاہے۔تھانہ شالیمار کے ایس ایچ اوسب انسپکٹر عبدالرزاق کو تھانہ گولڑہ شریف جبکہ تھانہ گولڑہ شریف کے ایس ایچ اوانسپکٹر تنویراحمدعباسی کو سیف سٹی فیلڈآفس میں رپورٹ کرنے کوکہاگیاہے۔انسپکٹر حاکم خان کو سیکیورٹی برانچ ایس ایس پی آفس سے ایس ایچ اوتھانہ سیکرٹریٹ جبکہ ان کی جگہ سیکیورٹی برانچ ایس ایس پی آفس میں انسپکٹر نذرمحمدقریشی کو لگادیاہے۔