دو سالہ بچہ اغواء، ملزم کا مغوی کی ماں سے شادی کرنے کا مطالبہ، انکار پر بچے کو قتل کرنے کی دھمکی

 
0
281

خیر پور مارچ 18(ٹی این ایس) رانی پور میں پنجاب سے آئی خاتون کے دو سالہ بیٹے کو پڑوسی ملزم اغوا کرکے لے گئے، ملزم نے مبینہ طور پر مہمان خاتون کو دھمکی دی ہے کہ وہ اس سے شادی کرلے ورنہ وہ اس کے مغوی بچے کو قتل کردے گا۔زرائع کے مطابق پنجاب کے شہر جہلم کی رہائشی خاتون سونیا راجپوت نے صحافیوں کوبتایا کہ وہ جہلم سے رانی پور میں اپنے چچا زاد بھائی طارق ہاشمی کے گھر آئی ہوئی ہے، پڑوس میں رہنے والا ملزم ریاض حسین جکھڑے میرے دو سالہ بیٹے طیب کو اغوا کرکے فرار ہوگیا ہے اور اب وہ مختلف موبائل نمبروں سے فون کرکے مجھ پر دبا? ڈال کر شادی کرنے کے لئے کہہ رہا ہے جبکہ شادی نہ کرنے کی صورت میں میرے دو سالہ مغوی بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔سونیا نے مزید بتایا کہ میں شادی شدہ عورت ہوں اور میں نے رانی پور تھانے میں واقعے کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ ملزم پڑوس سے مکان خالی کرکے نامعلوم مقام پر منتقل ہوگیا ہے۔ انہوں نے اس واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ میرا مغوی بیٹا جلد بحفاظت بازیاب کرای اجائے۔