18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرے گی

 
0
380

اسلام آباد ،مارچ 18(ٹی این ایس) :کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کا 18 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 4 سے 15 اپریل تک گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا میں کھیلی جائیں گی۔ ایونٹ کیلئے فیڈریشن نے 18 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ قومی ٹیم میں محمد رضوان سینئر کپتان اور عماد شکیل بٹ نائب کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں عمران بٹ، مظہر عباس، محمد عرفان سینئر، تعظیم الحسن، مبشر علی، فیصل قادر، توثیق ارشاد، تصور عباس، ابوبکر محمود، محمد عرفان جونیئر، شفقت رسول، دلبر، عتیق ارشاد، علی شان اور ارسلان قادر شامل ہیں۔