غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی حماس کے ٹھکانوں پر بمباری،کوئی جانی نقصان نہیں ہا

 
0
341

مقبوضہ غزہ ،مارچ 18(ٹی این ایس) :اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاتاہم ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کی گئی اس کارروائی میں کوئی جانی قصان ہیں ہوا،یہ کارروائی غزہ کے شمالی حصے میں اسرائیلی سرحد کے قریب ایک دھماکے کے بعد کی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی افواج نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں ہونے والی ہر چھوٹی بڑی پیش رفت کا ذمہ داری حماس کو ٹھہرایا جائے گا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کی گئی اس کارروائی میں کوئی جانی قصان ہیں ہوا۔ یہ کارروائی غزہ کے شمالی حصے میں اسرائیلی سرحد کے قریب ایک دھماکے کے بعد کی گئی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔ اس سے قبل جمعرات کے روز بھی سرحد کے پاس دو دھماکے ہوئے تھے۔ فی الحال کسی گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔