ایک دوسرے کوچورکہنے والوں نے نواشریف کے خوف سے ہاتھ ملالیا،نوازشریف

 
0
8839

سانگلہ ہل ،مارچ 18(ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے لوگوں نے تیر کے نشان پرووٹ ڈالا،زرداری اور عمران خان ایک ہی سکے کانام ہیں،یہ مہرے ہیں،کبھی مہرے بھی عوام کے ساتھ مخلص ہوئے ہیں؟ایک دوسرے کوچورکہنے والوں نے نواشریف کے خوف سے ہاتھ ملالیا،عوام نے نوازشریف کے بیانیے کوتسلیم کرکے خوش کردیا۔انہوں نے سانگلہ ہل میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانگلہ ہل والوں دل خوش کردیا۔

سانگلا والوں نے بھی نوازشریف کے بیانیئے کوتسلیم کیا۔سانگلا میں وعدے کیے وہ پورے کردیے،گیس بھی لے کرآئے اندھیرے ختم کردیے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے لوگوں نے تیر کے نشان پرووٹ ڈالا۔زرداری اور عمران خان ایک ہی سکے کانام ہیں۔یہ پاکستان کیلئے کچھ بھی کریں گے۔یی دھوکہ ہیں۔یہ مہرے ہیں۔کبھی مہرے بھی عوام کے ساتھ مخلص ہوئے ہیں؟ سانگلا والوں عمران سے پوچھو،سینیٹ میں تیر کے نشان کوووٹ دیا تھا یانہیں؟یہ دونوں بھائی ہیں۔

یہ پاکستان کے مخلص نہیں ہیں۔انہوں نے عوام سے فیصلہ لیا کہ کیا میری نااہلی منظور ہے؟ انہوں نے کہاکہ میرے اوپراین ایل سی ،اے ااے ای بی ،کک بیک ،کمیشن ،حج اسکینڈل کاکیس نہیں ہے۔صرف کیس یہ ہے کہ نواشریف نے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی؟ اس پرچھٹی کروا دی گئی۔کیا اس فیصلے پرنوازشریف کاساتھ دو گے؟ووٹ کے تقدس کوعزت دوگے؟ یہ ہمارے آنے والی نسلوں کا سوال ہے؟ آنے والی نسلوں کے لیے نوازشریف کے قدم دے قدم ملاکرچلیں ؟