وفاقی پولیس کی طرف سے  تمام تھانہ جات کی 15روزہ کارکردگی رپورٹ جاری

 
0
376

اسلام آباد، مارچ 18 (ٹی این ایس):ترجمان پولیس کی جانب سے جاری اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران اندھے قتل،ڈکیتی ،راہزنی،کارو موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم میں ملوث 108اشتہاریوں سمیت358ملزمان کو گرفتار کر لیا

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سے 5کروڑ37لاکھ 91ہزار روپے کا مال مسروقہ، اسلحہ و ایمونیشن،منشیات ،کاریں ،موٹر سائیکل و دیگر مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا

رپورٹ کے مطابق ڈکیتی و سرقہ بالجبر کے 8مقدمات میں ملوث 18ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 10لاکھ 33ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا۔سٹریٹ کرائم و چوری کے 14مقدمات میں 24ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2کروڑ 37لاکھ 88ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا۔کا ر و موٹر سائیکل چوری کے ٹیمپرڈ گاڑیوں کے30مقدمات میں 18ملزمان سے2 کروڑ 89لاکھ70ہزارروپے مالیت کی کاریں و موٹر سائیکل بھی برآمد کئے.

رپورٹ کے مطابق پولیس نے پنجاب کے مختلف اضلاع، راولپنڈی اور اسلام آباد سے چوری 48لاکھ مالیت کے 97موٹر سائیکل بھی برآمد کئے.اشتہاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران 108اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔اسلحہ و ایمونیشن کے 54مقدمات میں 54ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3کلاشنکوفیں،51پستول برآمد کئے ۔منشیات و شراب فروشی میں ملوث 62ملزمان سے 14کلوگرام سے زائد چرس،1120گرام افیون اور 2557بوتلیں شراب بھی برآمد کیں۔

337 رپورٹ کے مطابق مقدمات کے چالان مکمل کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ وفاقی پولیس نے لاءانفورسمنٹ ایجنسیز کے ساتھ مل کر 29کومنگ و سرچ آپریشنز کئے گئے جن میں کل 71افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق پیشہ ور بھکاریوں کے چلائی جانے خصوصی مہم کے دوران 204بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ اندھے قتل کے دو مقدمات میں ملوث 4ملزمان کو بھی گرفتار کیاگیا۔