پاکستان کا خیر سگالی پیغام ، غلطی سے سرحد پار کرنے والے افغان باپ بیٹی کو واپس بھجوادیا

 
0
408

اسلام آباد ،مارچ 19(ٹی این ایس): پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے افغان باپ بیٹی کو واپس بھجوا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غلطی سے سرحد پار کرنے والے افغان شہری پائندہ خان نابینا ہونے کی وجہ سے اپنی بیٹی بلبلا کے ساتھ دو ماہ قبل غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا۔ دونوں کا تعلق افغان صوبے پکتیکا سے ہے۔ پاکستان میں نابینا پائندہ خان کا علاج بھی کروایا گیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ شمالی وزیرستان نے خیر سگالی کے تحت دونوں باپ بیٹی کو دوبارہ باعزت طریقے سے خصوصی گاڑی میں افغانستان بھیج دیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے بتایا کہ افغانستان واپسی پر پائندہ خان اور ان کی بیٹی کو خصوصی تحائف اور نقد رقوم بھی دئے گئے۔ پائندہ خان نے شمالی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔