خبروں کی تردید کرتے کرتے بھارتی اداکارہ شریا سرن نے آخر شادی کرلی

 
0
1414

ممبئی، مارچ19(ٹی این ایس):بھارتی اداکارہ شریا سرن نے اپنے روسی دوست آندرے سے شادی کر لی، اداکارہ کی شادی ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ہوئی، شریا نے روایتی سرخ شادی کا جوڑا پہنا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شریا سرن نے روس سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست آندرے کوسچیو سے شادی کی، تقریب ممبئی میں موجود ان کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں قریبی دوست اور رشتے داروں نے شرکت کی۔ تقریب میں بولی وڈ شخصیات میں سے صرف منوج باجپائی اور شبانہ نے شرکت کی اور یہ دونوں شریا کے پڑوس میں رہائش پذیر ہیں۔ واضح رہے کہ شریا سرن نے پہلے اپنی شادی کے حوالے سے خبروں کی تردیدکی تھی تاہم اب ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے ان کی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔شریاکا شمار بھارت کی مقبول اداکاراوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 2001 میں تیلگو فلم اشتام سے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ شریا سرن اپنی اداکاری کی بدولت کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔ان کے شریک حیات آندرے کوسچیو روس میں قومی سطح پر ٹینس کے کھلاڑی ہیں اور ماسکو میں ایک ہوٹل کے مالک ہیں۔