قطر نے حزب اللہ، الحشد الشعبی اور جبہہ النصرہ کو ایک ارب ڈالر سے نوازا،اماراتی وزیرخارجہ

 
0
348
Anwar Gargash, UAE Minister of State for Foreign Affairs talks to the media during a press conference in Dubai, United Arab Emirates, Saturday, June 24, 2017. The top United Arab Emirates official says the Arab countries isolating Qatar do not seek to force out the country's leadership but are willing to cut ties with it if it does not agree to their demands. (AP Photo/Kamran Jebreili)

ابوظہبی، مارچ19(ٹی این ایس):متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہاہے کہ دوحہ کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ شوائد و قرائن کے انبار کی موجودگی میں دہشت گردی کے لیے اپنی سپورٹ سے انکار کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ شدت پسندی کی حمایت قطر کے بحران کا بنیادی محور ہے۔اماراتی وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ قطر نے دہشت گرد جماعتوں پر مشتمل ایک گروپ کو 70 کروڑ سے ایک ارب ڈالر تک کی رقم ادا کی۔ اس گروپ میں حزب اللہ ، الحشد الشعبی اور جبہ النصرہ ملیشیائیں شامل ہیں۔