کوٹلی‘تیزرفتار سوزوکی کی ٹکر لگنے کے باعث ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ‘دوسرا شدید زخمی

 
0
392

کوٹلی، مارچ19(ٹی این ایس):تیزرفتار سوزوکی کی ٹکر لگنے کے باعث ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی سوزوکی ڈرائیور موقعہ سے فرار پولیس نے سوزوکی ضبط کر کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق ٹوٹل پمپ کے قریب اگہار کی طرف سے آنے والی تیز رفتار سوزوکی نمبر RIS/3008نے کوٹلی کی طرف سے گھر جانے والے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں اسامہ ولد اسرار ساکن کڑتی موقعہ پر جان بحق جبکہ اس کے ساتھ سوار مفید نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس کوٹلی کے اہلکار پہنچ آئے اور زخمی نوجوان اور جان بحق ہونے والے نوجوان کی نعش ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی منتقل کر کے موقع سے فرار ہونے والے سوزوکی ڈرائیور کے خلاف تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر APC/320/337Gکے تحت مقدمہ درج کر کے موٹر سائیکل اور سوزوکی ضبط کر کے تھانے منتقل کر کے فرار ہونے والے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔