پیپلز پارٹی کے رہنما ایاز سومرو انتقال کر گئے

 
0
340

نیویارک مارچ 20(ٹی این ایس): پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو امریکا میں انتقال کرگئے۔ایاز سومرو گزشتہ کئی ماہ سے بیمار تھے اور علاج کی غرض سے امریکا گئے تھے جہاں وہ مین ہیٹن کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔59 سالہ ایاز سومرو کے چھوٹے بھائی عرفان سومرو کے مطابق ایاز سومرو عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور 20 روز قبل ہی علاج کے لئے امریکا پہنچے تھے۔ایاز سومرو کی میت آج نیویارک سے پاکستان منتقل کی جائے گی جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ایاز سومرو 2013 کے عام انتخابات میں لاڑکانہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جب کہ وہ سندھ کے سابق وزیر قانون بھی رہ چکے ہیں۔ایاز سومرو کے انتقال پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایاز سومرو بھٹو کے عظیم جیالے اور بے نظیر کے جاں نثاروں میں سے تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے بیان میں ایاز سومرو کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔