واشنگٹن مارچ 20(ٹی این ایس)امریکی آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر کی بغیر ڈرائیور کار کو پہلا حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔حادثے کے بعد کمپنی نے سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر کی بغیر ڈرائیور کار کو پہلا حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔حادثے کے بعد کمپنی نے سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا،پولیس نے کہاکہ ابتدائی تحقیق کے مطابق حادثے میں خودکار ٹیکسی کی غلطی نظر نہیں آتی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ ریاست ایریزونا میں پیش آیا، جہاں سڑک عبور کرنے والی ایک خاتون ٹیکسی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔