شیخ رشید نااہلی کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

 
0
424

اسلام آبادمارچ 20 (ٹی این ایس)سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے شیخ رشید نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔سپریم کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار شکیل اعوان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے اپنے اثاثے چھپائے اور الیکشن کمیشن سے غلط بیا نی کی ہے۔انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں گھرکی قیمت ایک کروڑ2لاکھ ظاہرکی جبکہ گھرکی بکنگ 4کروڑ 80لاکھ روپے سے شروع کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو بعد میں سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ شیخ رشید کی نا اہلی کی درخواست مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان نے سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عام انتخابات 2013 میں شیخ ریشد نے اثاثے چھپائے، الیکشن کمیشن سے غلط بیانی کی، درخواست میں غلط بیانی پر شیخ رشید کی نااہلی کی ستدعا کی گئی۔