سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی ، 21 مارچ کو فل ڈریس ریہرسل کے لئے ٹریفک پلان جاری

 
0
939

راولپنڈی ،مارچ 20(ٹی این ایس):راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے 23مارچ کو  پاکستان ڈے پریڈ کے حوالے سے21 مارچ کو فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر ، شہریوں کی سہولت اورٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیئے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے اس مو قعہ پر21مارچ بروز بدھ صبح سے تا اختتام فل ڈریس ریہر سل پروگرام فیض آباد سے جانب راولپنڈی اور جانب اسلام آباد ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی اسی طرح راولپنڈی مری روڈ سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک ڈبل روڈچوک ڈائیورشن پوائنٹ سے براستہ سٹیڈیم روڈ سے th9ایوینیو اسلام آباد جا سکے گی جبکہ کرال چوک سے اسلام آبادایکسپریس وے پر آنے والی ٹریفک کھنہ پل سروس روڈ سے ہوتے ہوئے چونگی نمبر8، بند کھنہ روڈ/صادق آباد،براستہ راول روڈ/سی بلاک،مری روڈ سے ہوتے ہوئے سٹیڈیم روڈ سےth9ایوینیوجا ئے گی راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل بند رہے گا اس موقع پر وارڈن افسران سمیت جونیئر ٹریفک وارڈنز، انسپکٹرزاور ڈی ایس پی صاحبان کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یو سف علی شاہد نے بتایا کہ پاکستان ڈے پریڈ کے حوالے سے21 مارچ کو فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر ٹریفک کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیئے گئے ہیں اور شہریوں کی سہولت کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ Th 9ایوینیو سے راولپنڈی داخل ہونے والی ٹریفک اسٹیڈیم روڈ سے ہوتے ہوئے ڈبل روڈ ٹرن کے نزدیک مر ی روڈ پر بنائے گئے یوٹرن سے ٹرن لے کر راولپنڈی شہر میں داخل ہو سکے گی اس موقع پر راولپنڈی شہر میں موجو د پبلک سروس اڈاجات مکمل طور پر بند رہیں گئے شہری معاونت اور رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 0519272616پر رابطہ کریں۔