فضائیہ کے سربراہ نے راولپنڈی میں وزیر دفاع خرم دستگیر خان سے ملاقات

 
0
365

یقین دلایا کہ پاک فضائیہ ملک کی تمام سرحدو ںپر چوکس ہے اور وہ تمام خطرات سے مقابلہ کرے گی

راولپنڈی، مارچ 20 (ٹی این ایس): فضائیہ کے سربراہ نے راولپنڈی میں وزیر دفاع خرم دستگیر خان سے ملاقات کی۔

انہوں نے موجودہ تذویراتی صورتحال اور ملک کو درپیش سکیورٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ایئرچیف نے وزیر دفاع کو یقین دلایا کہ پاک فضائیہ ملک کی تمام سرحدو ںپر چوکس ہے اور وہ تمام خطرات سے مقابلہ کرے گی کیونکہ پاکستان کا دفاع اس کی پہلی ترجیح ہے۔اس موقع پر وزیر دفاع نے فضائیہ کے نئے سربراہ کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور اکیسویں صدی میں پاک فضائیہ کو ملک کی فضائی سرحدوں کا محافظ بنانے میں ان کی ہر کامیابی کو سراہا۔وزیر دفاع نے فضائیہ کے نئے سربراہ کو پاک فضائیہ میں مقامی دفاعی مصنوعات، جدت اور جدید تربیتی کارروائیوں کے لئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔